14 اگست، 2025، 2:43 PM

فلسطین میں صیہونی حکومت کی نسل کشی جاپان پر ایٹمی حملے کی مانند ہے، بقائی 

فلسطین میں صیہونی حکومت کی نسل کشی جاپان پر ایٹمی حملے کی مانند ہے، بقائی 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو جاپان پر ہونے والے ایٹمی حملوں سے مشابہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں ایسے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے جو امریکہ نے جاپان میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی 80ویں برسی کے موقع پر، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے فلسطین میں اسرائیلی نسل کشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سانحے کو جاپان پر ہونے والے ایٹمی حملے کے ساتھ دردناک مشابہت رکھنے والا قرار دیا ہے۔

بقائی نے کہا کہ اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیاں نہایت تشویشناک ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ اسرائیل مشرق وسطی میں واحد ایٹمی طاقت ہے، اور اپنے بیشتر ہمسایہ ممالک کے خلاف حملے کرچکا ہے، جن میں حالیہ دنوں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے بھی شامل ہیں۔

News ID 1934835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha